مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے کھلاڑی ڈائیلن ریشمن زندگی کے پہلے میچ میں ہی ٹانگ تڑوا بیٹھے۔ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ ڈائیلن اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں جیمی مورا کے مقابلے میں اکھاڑے میں اترے جہاں جیمی مورا نے ایک داﺅ ایسا کھیلا کہ ڈائیلن کی ٹانگ ہی توڑ ڈالی۔ رپورٹ کے مطابق دوران میچ جیمی مور نے ڈائیلن کو اٹھا کر میٹ پر پٹخنے کی کوشش کی،اس دوران خود کو بچانے کی کوشش میں ڈائیلن کی بائیں ٹانگ ان کے جسم کے نیچے آئی اور بوجھ برداشت نہ کر سکی۔ ڈائیلن کی ٹانگ ٹوٹنے کی بلند آواز آئی اور وہ درد سے بلبلانے لگے۔ جب جیمی مور نے یہ صورتحال دیکھی تو دونوں ہاتھوں سے سر تھام کر رہ گیا۔
— MMABoxing (@mmaboxing78) September 3, 2023