قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ کار ہیں اور ورلڈکپ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، صرف اسی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ نسیم شاہ کو بہت مس کریں گے، جس طرح وہ نیا گیند کرتا تھا وہ ہماراپلس پوائنٹ تھا، شاہین اور نسیم کی جوڑی بہت شاندار تھی، اب وہ نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے بعد بہترین آپشن حسن علی تھی، انضمام الحق اور کوچز سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ حسن علی کو شامل کرنا چاہیے، حسن علی کو ورلڈ کپ کا تجربہ ہے ، اس لیے ان کو شامل کیا ہے، ابھی تو یہاں بیٹھ کر نہیں بتا سکتا کہ کون سا کھلاڑی نیا گیند کروائے گا اور کون بیک اپ پر جائے گا، یہ کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے، ہم نے کس کمبی نیشن سے کھیلنا ےیہ فیصلہ موقع پر ہو گا۔بابراعظم نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم بناتے ہیں، یہ وہی پلیئر ہیں جو 2019 سے یہ تمام کھیل کر رہے ہیں، 7 سے 9 پلیئر ہیں جو کھیل کر رہے ہیں، جب بھی بڑے ایونٹ میں جانتے ہیں تو جن کھلاڑیوں پر یقین ہوتاہے تو انہیں کو لے کر چلتے ہیں،
