جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی ٹیم اب پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔جاپان کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے مین تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے پانچویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے پہلا گول کرکے ٹیم کوبرتری دلائی، دو منٹ بعد جاپان نے گول کرکے برتری کا خاتمہ کیا، اس کے بعد جاپان نے اوپر تلے مزید دو گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔پاکستان کی جانب سے 28ویں منٹ میں ارباز نے گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اُس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں میچ جاپان کی تین۔دو برتری پر ختم ہوا جس نے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔پاکستان ایشین گیمز میں اب پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلے گا۔
