Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سرجری کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پیغام جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سرجری کے بعد مداحوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں نسیم شاہ نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے سرجری کے بعد جلدی سے صحتیاب ہو رہا ہوں، آپ کی دعائیں اور نیک خواہشات میری طاقت ہیں، مجھے بھرپور سپورٹ کرنے پر آپ کا شکریہ۔نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سرجری کے بعد بہتر محسوس کررہا ہوں، سب سے درخواست ہے دعاؤں میں یاد رکھیں،قومی فاسٹ بولر کاکہناتھا کہ چاہنے والے بہت پیغامات بھیج رہے تھے،میں نے کہاکہ سرجری کے بعد سب کیلئے پیغام جاری کروں گا،نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ٹیم آپ کو خوشیاں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں