Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سرجری کے بعد نسیم شاہ نیم بے ہوشی کی حالت میں والدہ کو یاد کر کے روتے رہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگے۔نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آ رہی ہے، میری والدہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟نسیم شاہ نے روتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔واضح رہے کہ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں کی گئی ہے۔نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں سرجری تجویز کی تھی اور اسی وجہ سے وہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں بھی شامل نہ ہو پائے۔

https://x.com/iamqadirkhawaja/status/1709501578695037219?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں