3 جولائی انسانی تاریخ کا گرم ترین دن قرار دیدیا گیا

3 جولائی انسانی تاریخ کا گرم ترین دن قرار دیدیا گیا

یو ایس نیشنل سینٹرز فار انوائرمنٹل پریڈیکشن نے 3 جولائی 2023 کو انسانی تاریخ کا گرم ترین دن قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی مرکز برائے ماحولیات کا کہنا ہے کہ 3 جولائی 2023 (پیر) کو پہلی بار عالمی درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو بھی عبور کرگیا جس کی وجہ سے امریکی مرکز نے 3 جولائی کو گرم ترین دن قرار دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 3 جولائی 2023 کو دنیا کا سب سے زیادہ گرم ترین دن کے طور پر ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس سے قبل تاریخ کا گرم ترین دن اگست 2016 میں اس وقت قرار دیا تھا جب درجہ حرارت 16.92 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور چین میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے جہاں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا ہے جب کہ شمالی افریقا میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں