پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کُتر گئے

پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کُتر گئے

بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کُتر گئے۔تفصیلات کے مطابق رپورٹس کے مطابق 30 جولائی کو پولیس نے صبح تقریباً ایک بجے بھواناگیری قصبے کے 35 سالہ ڈرائیور روی شنکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا تھا، روی نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی تاہم 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب کو مردہ خانے میں عملے کی عدم موجودگی میں چوہوں نے مبینہ طور پر لاش کو کُترنا شروع کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانا کے ایک سرکاری ہسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے لیے رکھی لاش کو چوہوں نے اپنی خوراک بنا لیا، چوہوں نے لاش کے چہرے، گال اور پیشانی کو مبینہ طو رپر کُتر لیا۔شنکر کے رشتہ داروں کے مطابق ہسپتال کے عملے نے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی لیکن ہسپتال میں موجود کچھ افراد نے چوہوں کے حملے کا شکار لاش کو دیکھ لیا اور اس کی تصاویر کھینچ لیں جس کے بعد اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع ملی۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے ایسے کسی واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہواجیسا کہ دکھایا گیا، لاش کو چوہوں کے کاٹنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ جب لاش کو لایا گیا تو اس کے چہرے پر کئی نشان پہلے سے موجود تھے تاہم ہسپتال حکام نے واقعہ کی انکوائری شروع کر تے ہوئے شنکر کے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ اگر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں