یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قتل کی سازش ناکام،مبینہ مخبر زیرحراست

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے قتل کی سازش ناکام،مبینہ مخبر زیرحراست

یوکرین کی سکیورٹی سروس ایس بی یوکا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں روس کی ایک مبینہ مخبر کو حراست میں لیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا ایس بی یو کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتانا ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ان کا تعلق یوکرین کے جنوبی علاقے میکولیو سے ہے۔یوکرینی سکیورٹی سروس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون جولائی کے آخر میں صدر زیلنسکی کے میکولائیو کے مجوزہ دورے کے بارے میں ’انٹیلی جنس معلومات جمع‘ کر رہی تھی۔ایجنسی کے مطابق معلومات اکھٹی کرنے کا مقصد صدر کو ہلاک کرنے کے لیے روسی فضائی حملے کی منصوبہ بندی کرنا تھا، تاہم ایس بی یو کے ایجنٹوں نے مشتبہ خاتون کی تخریبی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اضافی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں