Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈکے بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار

بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈکے بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار

بھارت میں 24 سالہ خاتون نے بوائے فرینڈ کے چھوڑ کر چلے جانے کے بعد اس کے بیٹے کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں 24 سالہ پوجا کماری نامی خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کے 11 سالہ بیٹے دویانش کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق پوجا کماری اور جتیندر کئی سال سے تعلق میں تھے، دونوں 2019 سے ساتھ رہ رہے تھے مگر 3 سال بعد جتیندر پوجا کماری کو چھوڑ کر اپنی بیوی اور بیٹے کے پاس واپس چلا گیا۔جتیندر کا چھوڑ کر چلے جانا پوجا سے برداشت نہ ہوا جس کے بعداس نے 10اگست 2023 کو جتیندر کے دوست سے اس کے گھر کا ایڈریس لیا اور وہاں پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں