روس میں شوہر نے 5سالہ بیٹے کے سامنے بیوی کو بدترین جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھری سے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ ڈالے۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ متاثرہ لڑکی انستاسیا نے بتایا ہے کہ ہمارا بیٹا اسی کمرے میں بیٹھا کارٹون دیکھ رہا تھا جب ولادی سلیف نے چھری سے میرے ہاتھ کاٹے۔روسی کے شہر پرم کی رہائشی انستاسیا بتاتی ہے کہ ولادی سلیف نے میرے ہاتھ کاٹنے سے پہلے مجھے ایک اور روسی شخص کی ویڈیو دکھائی تھی جس میں وہ اپنی بے وفا بیوی کے کلہاڑے سے ہاتھ کاٹ رہا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ 2017ء میں پیش آیا تھا جب ایک روسی شخص نے اپنی 30سالہ مارگریٹا گراشیووا نامی بیوی پر بے وفائی کا الزام عائد کرکے کلہاڑے سے اس کے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے۔انستاسیا نے بتایا کہ ولادی سلیف بھی مجھ پر شک کرتا تھا چنانچہ اس نے مجھے یہ ویڈیو دکھانے کے بعد کہا کہ بے وفائی کی یہی سزا ہے۔ یہ کہتے ہوئے اس نے چھری سے میرے ہاتھ کاٹ ڈالے۔رپورٹ کے مطابق انستاسیا کا ایک ہاتھ پوری طرح جسم سے الگ ہو گیا جو دوبارہ جوڑا نہ جا سکتا تاہم دوسرا ہاتھ جسم کے ساتھ ہی رہا جسے ڈاکٹر واپس جوڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ انستاسیا نے بتایا کہ میرے ہاتھ کاٹنے سے قبل اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے کہا کہ میں ویڈیو ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف کروں کہ میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہوں۔ میں نے اس کے تشدد سے بچنے کے لیے ویڈیو میں یہ بات کہہ دی۔ اس نے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں یہ بول دوں تو وہ مجھ پر تشدد بند کر دے گا، تاہم اس نے تشدد بند کرنے کی بجائے میرے ہاتھ ہی کاٹ ڈالے۔
