Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
سعودی شاہی خاندان پر تنقید کرنیوالے ٹیچر کوسزائے موت، بڑا دعویٰ

سعودی شاہی خاندان پر تنقید کرنیوالے ٹیچر کوسزائے موت، بڑا دعویٰ

سعودی عرب کے شاہی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ’جرم‘ میں ایک سعودی شہری کو سزائے موت سنا دی گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد الغامدی نامی یہ سعودی شہری سابق ٹیچر ہے، جس نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد کو فرضی شناخت سے بنائے گئے ایک ’ایکس‘ اکائونٹ کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا۔حیران کن طور پر محمد الغامدی کے اس جعلی ایکس اکائونٹ پر صرف8فالوورز تھے ۔ اس کے باوجود عدالت کی طرف سے اسے سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ محمد الغامدی عمر کی 50کی دہائی میں ہیں اور وہ 7بچوں کے باپ ہیں۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹس میں سعودی شاہی خاندان کے لوگوں کی کرپشن اور دیگر مسائل پر بات کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے محمد الغامدی کو سزائے موت سنانے پر سعودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ محمد الغامدی کی سزا ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے اور ملک میں آزادی اظہار رائے کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں