برطانیہ میں ایک آدمی حادثاتی طور پر ایک انڈسٹریل اوون میں جل کر موت کے گھاٹ اتر گیا۔”ڈیلی سٹار” کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ برطانوی کاﺅنٹی چیشر کی کیاک بنانے والی فیکٹری ’پائرانا مولڈنگز‘ میں پیش آیا جہاں 54سالہ ایلن کیٹرال کو اس دیوقامت انڈسٹریل اوون کو صاف کرنے کا کام دیا گیا تھا تاہم وہ غلطی سے اوون کے اندر پھنس گیا۔ایلن کے ساتھ ورکر مارک فرانسس کو علم نہیں تھا کہ وہ اوون کے اندر موجود ہے، چنانچہ اس نے اوون کو’آن‘ کر دیا۔ اوون کا درجہ حرارت بڑھنے پر ایلن نے اس سے باہر نکلنے کی بہت کوشش کی اور کافی چیخ و پکار کی تاہم نہ وہ خود سے باہر نکل سکا اور نہ ہی کسی نے اس کی چیخ و پکار سنی اور وہ اندر ہی جل کر مر گیا۔رپورٹ کے مطابق ایلن اوون کا درجہ حرارت بڑھنے پر دم گھٹ کر ہی موت کے منہ میں چلا گیا ہو گا تاہم فیکٹری ورکرز کو اس کی موت کا علم اس وقت ہوا، جب اوون کا درجہ حرارت انتہائی بلند ہوا جس سے اوون کے اندر ایلن کی لاش کو آگ لگ گئی اور اس میں سے دھواں اور بدبو آنے لگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments