وہ ایئرلائن جس کی فرسٹ کلاس کے باتھ روم میں کیمرہ پکڑا گیا،تحقیقات شروع

وہ ایئرلائن جس کی فرسٹ کلاس کے باتھ روم میں کیمرہ پکڑا گیا،تحقیقات شروع

امریکن ایئرلائنز کی ایک پرواز میں فرسٹ کلاس کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے کے انکشاف پر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ کیمرا امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ سے ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن جانے والی پرواز1414 کے باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا۔ایف بی آئی حکام کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں ایک نوعمر لڑکی اور اس کی والدہ سفر کر رہی تھیں۔ دونوں ماں بیٹی باتھ روم گئیں۔ بیٹی کے باتھ روم سے نکلنے کے بعد ماں اندر چلی گئی اور کچھ ہی دیر میں باہر آ کر اس نے دیگر خواتین کو باتھ روم استعمال کرنے سے روک دیا۔خاتون نے مسافر خواتین کو بتایا کہ باتھ روم میں ایک خفیہ کیمرا لگا ہوا ہے، لہٰذا کوئی بھی باتھ روم استعمال نہ کرنے جائے۔ امریکن ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی غیرمعمولی نوعیت کا ہے، جس کی تحقیقات میں فضائی کمپنی ایف بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں