Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
ون وے پر ڈرائیونگ کی شکایت خود شکایت کرنے والے کو ہی مہنگی پڑ گئی

ون وے پر ڈرائیونگ کی شکایت خود شکایت کرنے والے کو ہی مہنگی پڑ گئی

امریکی ریاست نیبراسکا میں پولیس کو ٹیلی فون پر رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف شکایت خود شکایت کنندہ کو ہی مہنگی پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق نیبراسکا کے ایک ہائی وے پر ڈرائیو کرتے ہوئے ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ ایک گاڑی رانگ وے پر تیز رفتاری سے جا رہی ہے اور میری گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے بچی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رانگ وے کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروانے والے ڈرائیور کو ہی گرفتار کر لیا۔خبر کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ رانگ وے کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروانے والے ڈرائیور نے غلطی سے خود اپنے خلاف ہی شکایت درج کروا دی تھی کیونکہ وہ خود ہی رانگ وے پر ڈرائیو کر رہے تھے۔لین کاسٹر کاؤنٹی کے شیرف نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے مارچ میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں