بھارت سے مل کر ڈالر پر انحصار کم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، روس

بھارت سے مل کر ڈالر پر انحصار کم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ بھارت سے مل کر ڈالر پر انحصار کم کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ جی 20 اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اناج معاہدے پر ہماری شرائط پوری ہوتے ہی روس معاہدے میں واپس آجائے گا، سب مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے مشترکہ مفادات میں توازن ہونا چاہیے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں امریکی یا مغربی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر معاہدے قائم رہنے تک کار بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں