70 فیصد افغان شہریوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے تنظیم کے سیکرٹری جنرل انتھونیو گوتیرش نے اپنےخطاب میں دنیا بھر کے تنازعات اور چیلنجز کا ذکر کیا اور خبردار کیا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اگر ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ہر جگہ امن کی ضمانت ہو گی۔گوتیرش نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ 70 فیصد افغان شہریوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دنیا کے ممالک سے کہا کہ وہ ان کمزور علاقوں پر زیادہ توجہ دیں جو غربت سے دوچار ہیں۔دوسری جانب امارت اسلامیہ افغانستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اقتصادی مسائل کے حل کے لیے افغانستان سے پابندیاں ہٹا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں