Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانوی پرواز میں سوتی خاتون کی روح ہی پرواز کرگئی، افسوسناک تفصیلات

برٹش ایئرویز کی ایک پرواز میں خاتون کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔ فرانس سے برطانیہ کے لیے جانے والے پرواز بی اے 348پر سوار یہ خاتون سفر شروع ہوتے ہی اپنی سیٹ پر سو گئی۔ تمام راستے ساتھی مسافر اور فضائی عملہ سمجھتا رہا کہ خاتون سو رہی ہے۔ تاہم جب پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی اور خاتون کو عملے کی طرف سے بیدار کرنے کی کوشش کی گئی تو علم ہوا کہ خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کی عمر 73سال تھی۔برٹش ایئرویز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون کا تعلق کس ملک سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں