بھارتی فوج کے افسر اور ان کی اہلیہ کو کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے افسر کی شناخت میجر شیلیندر یادیو کے نام سے ہوئی ،وہ اس وقت ہماچل پردیش میں تعینات ہیں۔ انہوں نے دو سال قبل کِمی رالسن نامی خاتون سے شادی کی تھی جب وہ ضلع دیما ہاساؤ میں تعینات تھے ، تاہم شادی کے بعد بھارتی فوج کے افسر کی ہماچل پردیش پوسٹنگ ہوئی تو ان کی اہلیہ نے گھر کے کاموں میں مدد کے لیے ایک کمسن ملازمہ کو اپنے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میجر کی اہلیہ نے مبینہ طور پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان پرکمسن ملازمہ پر گرم پانی پھینکنے اور زبردستی اس کے کپڑے اتارنے کے بھی الزامات ہیں۔کمسن بچی 24 ستمبر کو اپنے گھر واپس آئی تو والدین کو میجر کی اہلیہ کےمبینہ تشدد سے متعلق معلوم ہوا۔تاہم شکایت درج کروانے کے بعد میجر شیلیندر یادیو اور ان کی اہلیہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن بچی اس وقت آسام میں سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments