امریکہ میں ٹرک سے حادثے کے بعد زہریلی گیس کا اخراج، 2 بچوں سمیت 5 افراد مارے گئے، 5 کی حالت غیر

امریکہ میں امونیا سے بھرے ٹرک سے حادثے کے بعد زہریلی گیس خارج ہونے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد مارے گئے جبکہ 5 کی حالت غیر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست الینوئے میں محو سفر ٹرک میں 7 ہزار گیلن سے زائد زہریلی گیس موجود تھی کہ حادثہ پیش آ گیا۔ ٹرک میں تکنیکی خرابی کے سبب گیس خارج ہونے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد پھیل گئی جس کی لپیٹ میں 10 افراد آ گئے۔ 2 بچوں سمیت 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 5 افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے قریبی آبادی میں رہائش پذیر 500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں