مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مقامات القدس اور بحیرہ مردار میں سیکڑوں اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے امن ریلی نکالی۔ شرکا نے امن کی علامت کے طور سفید چھتریاں اُٹھا رکھی تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں مسلسل ہونے والی جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کے خلاف اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے مشترکہ امن مارچ کیا۔ مظاہرے میں شامل خواتین ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو اور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ بینرز پر لکھا تھا کہ ہم نے جنگ کے لیے بچے پیدا نہیں کیے۔ مغربی کنارے میں یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے مشترکہ طور پر کوئی مظاہرہ کیا ہوا۔ اس پر خواتین شرکاء کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کی ماؤں اور بہنوں کا ایک سا دکھ ہے۔ اس ریلی کا انعقاد ’الائنس فار مڈل ایسٹ پیس‘‘ نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس جھڑپوں اور حملوں میں 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments