Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

روس نے یوکرین میں کارروائی کے دوران غلطی سے مبینہ طور پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا

روس نے یوکرین میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر غلطی سے اپنا ہی ایک اور جنگی طیارہ مار گرایا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے علاقے ماریو پول میں ایک کارروائی کے دوران ’ فرینڈلی فائر‘ میں اپنا ہی جنگی طیارہ سخوئی 35 مار گرایا۔ روس کی جانب سے ایک ہفتے میں غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے جنگی طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل 29 ستمبرکو روس کے ڈیفنس سسٹم نے اپنے ہی جنگی طیارے کو نشانہ بنا ڈالا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں