آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے اوقات میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطا بق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ جیکب آباد 47، سکھر، موہنجو داڑو، پڈعیدن، نواب شاہ، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46 رہا۔لاہور، فیصل آباد، سرگودھا میں 42، ملتان میں 44، کراچی، بنوں40، اسلام آباد، مظفر آباد 39، پشاور 38 جبکہ گلگت اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × three =