آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔حلف اٹھانے والوں میں وقار نور، اظہر صادق، ثاقب مجید راجہ، مصطفیٰ بشیر، راجہ ریاست، عمیر نعیم، عبد الرحمان آرائیں اور سردار میر اکبر شامل ہیں۔تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم فاروق حیدر، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

eleven + twenty =