میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سےآصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی فتح جمہوریت کی فتح ہے، صدر زرداری نے اتنے بڑے نقصان کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وہ اتحاد کی علامت ہیں،صدر زرداری نے ہمیشہ آئین اور ملک کو مقدم رکھا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری دور اندیش اور باکمال سیاستدان ہیں وہ جمہوری کو ساتھ لیکر چلنے والے ہیں۔
