اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیدیاگیا، سات رکنی بنچ ججز کے خط کے معاملے کی سماعت کرے گا،بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے،سپریم کورٹ خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرے گی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا گیا تھا جس میں خفیہ اداروں کی جانب سے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
