امریکی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط، کیا یقین دہانیاں کروائیں؟

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کر دیا جس میں نومنتخب پاکستانی حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ شراکت داری دنیا اور عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ صحت عامہ کا تحفظ ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے، اس مشترکہ وژن کو مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔خط میں امریکی صدر نے یقین دہانی کروائی کہ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک کو بھی مضبوط بنائیں گے، ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × one =