انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے گراوٹ کے بعد بند ہو گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر گراوٹ کے بعد 279 روپے 83 پیسے پر بند ہو گیا، گذشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی 280 روپے 20 پیسے کے ریٹ پر فروخت جاری ہے۔
