امیربالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت ، ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

امیربالاج قتل کے مقدمے میں نامزدملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امیربالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،مقدمے میں نامزد دونوں ملزموں کو اشتہاری قراردیدیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کےلئے آئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔پولیس کاکہنا ہے کہ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہے،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق دبئی پولیس نے طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،گرفتار نہ ہونے پر ملزمان کی جائیداد قرقی کے احکامات بھی حاصل کئے جائیں گے۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق امیربالاج قتل کیس کی تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی، تفتیش کے تمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven + 13 =