ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم بٹورنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ملزمہ نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دےکر شہری سے لاکھوں روپے لئے تھے، ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی میں ملازمت کا جھانسہ دےکر لاکھوں روپے بٹورے اور ملزمہ پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئی تھی۔ترجمان کے مطابق ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں، اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
