ام درمان( سٹار ایشیا نیوز)سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کےدرمیان جاری لڑائی کےدوران ملک کی نامورگلوکارہ شادن گردود ہلاک ہوگئیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہفتےکی صبح ام درمان شہر میں شادن گردود کےگھر پر گولہ گرا تھا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔
رپورٹس کےمطابق37سالہ شادن گردود قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی عمارت کےقریب رہتی تھیں اور یہ علاقہ لڑائی کےپہلے دن سےمیدان جنگ بنا ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈانی اداکارہ کےسوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک اکاؤنٹ کو50ہزار سےزیادہ افراد فالو کررہے تھے اور ان کی موت کی خبر سامنے آنےکےبعد لوگوں کی بڑی تعداد نےغم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں کو اب بھی مشکلات
یاد رہےکہ سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کےدرمیان15اپریل سےیہ لڑائی جاری ہے۔