’اللہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘، پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کے بعد اعلان

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ’اللہ تعالیٰ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘۔ یہ بیان امریکاکی جانب سے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے دوران قشم، کیش، بندر عباس، آبادان اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

6 − five =