جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

ڈچ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نیویارک اور اوٹاوا کی نسبت لندن میں رکھے گئے سونے کے ذخائر کی تجارت زیادہ آسانی سے کی جا سکتی ہے، بینک کے مطابق 2025 کے اختتام پر نیدرلینڈز کے پاس 612.4 ٹن سونے کے ذخائر تھے جن کی مجموعی مالیت 72.2 ارب یورو بنتی ہے۔اس تازہ ترین منتقلی سے قبل ڈچ سینٹرل بینک کا 31.3 فیصد سونا نیویارک اور 19.7 فیصد سونا اوٹاوا میں موجود تھا، اس اقدام کے بعد اب امریکا میں نیدرلینڈز کے سونے کے ذخائر کا حصہ کم ہو کر 18.5 فیصد جبکہ کینیڈا میں بھی 18.5 فیصد رہ گیا ہے۔لندن میں رکھے گئے سونے کا حصہ 18.1 فیصد سے بڑھ کر 32.1 فیصد ہو گیا ہے، بینک کا 30.8 فیصد سونا اب بھی نیدرلینڈز میں ہی موجود ہے، بینک نے کہا کہ یہ منتقلی جزوی طور پر سونے کی خرید و فروخت اور منتقلی کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

ten + fifteen =