یران کا آبنائے ہرمز میں مزید بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل کوآرڈینیشن کے ذمہ دار خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ رات کی کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی بحری راستوں پر مزید بحری بارودی سرنگیں بچھائی دی گئی ہیں۔ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے اسے ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھنے کی تجویز کا بھی تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے جواب میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) صرف فوٹوشاپ کے ذریعے آبنائے کا نام تبدیل کر سکتی ہے۔طنزیہ انداز میں ایرانی ترجمان نے کہا کہ مسئلہ حل ہو گیا، اب امریکا فوٹوشاپ کے ذریعے ہی تیل بردار جہازوں کو بھی اس گزرگاہ سے گزار سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل سینٹکام نے اعلان کیا تھا کہ سمندری آمدورفت کے تمام راستوں سے بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں اور تیل بردار جہازوں کے سرنگوں سے ٹکرانے سے متعلق اطلاعات کو گمراہ کن قرار دیا تھا۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ دو تیل بردار بحری جہاز، جن کے عملے کو امریکی فوج کے کہنے پر اتار دیا گیا تھا، غیر قانونی راستے سے گزرنے کے لیے امریکہ کے اختیار میں دیئے گئے اور بعد ازاں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے اور آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five × 3 =