اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3دن کیلئے پابندی عائدکردی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیاگیا،ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15مئی کی رات 12بجے تک ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا، جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven − 1 =