کراچی میں ایک کروڑ 35 لاکھ کی ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں لٹیرے آزاد ہو گئے، پولیس لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئی۔ میٹروول سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائر کھول کر پولٹری فارم کمپنی کے 2 ملازمین کو قتل کر دیا اور گاڑی میں موجود ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کروا دیں اور جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
