پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اچھرہ واقعہ کو سنبھالنے اور مشتعل ہجوم میں سے خاتون کو باحفاظت نکالنے والی بہادر اے ایس پی شہر بانونقوی پیا گھر سدھار گئیں ہیں اور اس موقع پر بنائی گئی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہربانو نقوی کی شادی سید اشتیاق نقوی سے ہوئی ہے اور تقریبات میں چند قریبی دوستوں، شوبزانڈسٹری کے ستاروں اور فیملی کے قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔شہربانو نقوی نے اپنی شادی پر سرخ رنگ کا نہایت خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ۔
