پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم ختم کرنے کی کوئی ہدایات نہیں دیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگربانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی ہدایت ملی تو اس پر عمل ہوگا۔سوشل میڈیا ٹیم اور فوکل پرسنز کے حوالے سے خبریں غلط ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کا حکم میرے لئے حتمی ہوگا ۔
