بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے استدعا کی ہے، کیسز کو مزید تاخیر کا شکار نہ کریں،بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آج بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے استدعا کی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کیسز کو مزید تاخیر کا شکار نہ کریں،بانی پی ٹی نآئی نے کہا ہے کہ ان کے کیسز کے فیصلے جلد کئے جائیں،آپ انصاف کے مطابق فیصلے دلوائیں گے، فیصلے وقت پر نہ کرنا بھی ناانصافی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی،القادر ٹرسٹ کیس کی اگلی سماعت 8تاریخ کو ہوگی،گواہ نے مان لیا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کیس سے کوئی تعلق نہیں،یہ وہ کیس ہے جو سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے،ٹرسٹی کبھی مالک نہیں بنتا،جب پراپرٹی ہی اپنی نہ ہو تو کرپشن کیسے ہوئی؟چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ نیب ایک اور کیس کھولنا چاہتا ہے، اس کا بھی توشہ خانہ سے تعلق ہے،آج بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے استدعا کی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کیسز کو مزید تاخیر کا شکار نہ کریں،بانی پی ٹی نے کہا ہے کہ ان کے کیسز کے فیصلے جلد کئے جائیں،آپ انصاف کے مطابق فیصلے دلوائیں گے، فیصلے وقت پر نہ کرنا بھی ناانصافی ہے۔ان کاکہناتھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہامینڈیٹ چوروں کے سوا سب سے بات ہوگی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عدلیہ سے امیدکئے بیٹھےہیں کہ 8تاریخ کو ریزروسیٹوں کا کیس ہوگا، امید ہے سپریم کورٹ ہماری ریزروسیٹیں بحال کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جنرل الیکشن پروائٹ پیپر جاری کیا ہے،ہم قومی اسمبلی کی 180سیٹیں جیت چکے تھے، ہماری استدعا ہے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنے،بتایا جائے ہمیں کس طرح ہروایا گیا،انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کے علاوہ سب سے ہماری بات ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے یہ نہیں کہا کہ عدلیہ پر ہمیں اعتماد نہیں،ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،پشاور، سندھ اور لاہورہائیکورٹس کہہ رہی ہیں مداخلت ہورہی ہے،سپریم کورٹ کے ججز نے کہاکہ مداخلت ہو رہی ہے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ انصاف کا نظام بہتر ہوگا تو یہاں سرمایہ کاری آئے گی،ہمارا کسی سے ڈائیلاگ نہیں ہوا،اگر کسی سے کوئی بات ہوئی تو آپ کو آگاہ کروں گا،ہمارے پاس کسی کا ڈائیلاگ کیلئے پیغام نہیں آیا اور نہ ہی ہم نے دیا،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی 9مئی کے واقعات کی مذمت کر چکے ہیں،ہم سب نے 9مئی کی مذمت کی ہے،ہم بار بار کہہ رہے ہیں 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں،9مئی واقعات پر صاف شفاف انکوائری کرائی جائے،صاف اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 − 4 =