بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ۔سمری منظوری کیلئے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی۔دو تہائی سزا مکمل کرنے والی خواتین جو 5 سال سے چھوٹے بچوں کیساتھ جیل میں ہیں مستفید ہوں گی۔قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا ،آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔سینٹرل جیل دورہ کے دوران سیکرٹری داخلہ نے کچن، ہسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔نور الامین مینگل نے جیل میں کھانے کا معیار اور مینیو دیکھا۔سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔
