بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش آمد، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کی گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور نے بھی مزاروں پر حاضری دی۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں شخصیات نے مزاروں پر چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 − eight =