مدرسے میں دھماکا

پشین( سٹار ایشیا نیوز )بلوچستان کے ضلع پشین کے مقامی مدرسے میں دھماکا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کےمطابق پشین کےعلاقے سرانان کے ایک مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشین سےکوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔

دھماکا پین ڈیوائس کا تھا،طالب علم پین سے لکھ رہا تھاکہ دھماکا ہوگیا۔

واقعے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ نےموقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں