بوریوالا ، 2شراب فروش گرفتار، 210لٹر برآمد کرلی

تھانہ سٹی بوریوالا پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرکے 210لٹر شراب برآمد کرلی اور مقدمات درج کرلئے .تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کے احکامات اور ڈی ایس پی بوریوالا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور الدین زنگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منیر احمد ولد نذیر احمد ملک سکنہ 435ای بی جو نہر الجنت ٹاون پر شراب فروخت کر رہا تھا کو مخبر کی اطلاع پر ریڈ کر کے ملزم سے 60لٹرشراب برآمد کر لی، دوسری کارروائی میں محمد رمضان عرف جانی ولد محمد شریف مغل سکنہ 259ای بی پل رحمت آ باد پر کھڑا شراب فروخت کر رہا تھاکہ پولیس نے ریڈ کرکے اس کے قبضہ سے 150لٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دیا،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا مہر قیصر منظور نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 + 20 =