تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں متحارب ارکان کے درمیان جھڑپ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر نےتحریک انصاف کی کور کمیٹی میں متحارب ارکان کے درمیان جھڑپ کی کہانی بیان کر دی۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں متحارب ارکان کے درمیان قانونی ٹیم اور وکلاء کے کردار اور کارکردگی کے حوالے سے اس وقت جھڑپ ہوگئی جب جیل میں جماعت کے بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کے بارے میں تحفظات ظاہر کئے گئے۔ اجلاس میں جماعت کے سینئر وائس چیئرمین شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو فراہم کردہ ملاقاتیوں کی فہرست پر اعتراض کیا گیا اور مؤقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت نے خود ہی فہرست مرتب کی اور اسے جمع کرادیا۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل نےخود سےکیونکر فیصلہ کرلیا۔ بیرسٹرگوہر کو اس معاملے سے کمیٹی کو مطلع کرنا چاہیے تھا۔ شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر اپنے نام کیوں دے آئے ہیں۔ کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کورکمیٹی کی طرف سے دیئے گئے نام ہی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven + 14 =