ججز کے معاملے پر پی ٹی آئی کے بیانات ازخود نوٹس سیاست کی نذر کرنے کی کوشش ہیں،وزیرقانون اعظم تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ ججز کے معاملے پر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کو سیاست کی نظر کرنے کی مذموم کوشش ہے،بیرسٹر گوہر خود وکیل ہیں، انہیں علم ہونا چاہیے کہ 184 (3) کے تحت بینچ کی تشکیل کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا،چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کمیٹی کی صوابدید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں،پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا ،اپنے دور میں ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × 4 =