خان پور: آسمانی بجلی گرنے کےواقعات میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خان پور کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق میاں بیوی گندم کی کٹائی کر رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی آ گری۔دوسری جانب رکن پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بچے جاں بحق ہو گئے،جاں بحق دونوں بچوں کی عمر 7سے 9سال ہے،ادھراحمد پور شرقیہ کے نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرانے سےخاتون جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 − 14 =