خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائیوو بس ٹرمینل پشاور کو ایک بار پھر سیل کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائیوو بس ٹرمینل پشاور کو ایک بار پھر سیل کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے یہ کارروائی صوبے کے جنوبی اضلاع کے روٹس پر چلنے والی پرانی بسیں تبدیل کرنے میں ناکامی پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ڈائیوو بس سروس کو سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں جن میں پرانی بسوں کو اپ گریڈ کرنے کو کہا گیا تھا۔ ڈائیو و ایکسپریس نے نوٹس ملنے کے باوجود پرانی بسوں کے ساتھ آپریشن جاری رکھا، جس پر جی ٹی روڈ پر واقع ڈائیوو ٹرمینل کو کنکریٹ کے بیریئرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام کی طرف سے ڈائیوو بس سروس کی انتظامیہ کو تاکید کی گئی ہے کہ کمپنی نئی بسوں کا انتظام کرے اور آفیشل کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کرے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان اقدامات میں ناکامی کی صورت میں ڈائیوو بس سروس کو مزید قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × three =