سانحہ 9مئی؛ دہشتگردی سمیت 7مقدمات میں شاہ محمود قریشی گناہ گار قرار

سانحہ 9مئی کے دہشتگردی سمیت 7مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گناہ گار قراردیدیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جے آئی ٹی نے متضاد بیانات پر شاہ محمود قریشی کو گناہ گار قراردیا،9مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل، ڈیجیٹیل شواہد میں بھی ثابت ہوا،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی،جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے 3بار جیل گئی،ساتوں مقدمات میں گناہگار قرار دیکر چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seventeen − four =