فیکٹری ایریا میں خاتون نے اپنے بیٹے اور بھائی کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش بوری میں بند کر کے کینو کے باغ میں پھینک دی تھی ، لاش تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کیں تو مقتول کی بیوی پر شک ہوا، میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتاتھا جس پر قتل کی واردات کی گئی ۔ گرفتار خاتون ، بیٹے اور بھائی نے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیاہے ۔
