اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنادیا گیا ہے، جس کے سربراہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ہونگے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تصدق حسین جیلانی کی بطورکمیشن سربراہ تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے،صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ تصدق حسین جیلانی کی شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،بار کا کوئی عہدیدار انفرادی طور پر کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سے منسوب نہ کیا جائے۔
