سینیٹ میں عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد جمع

تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےسینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد سمیت دیگر خواتین اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار صحافیوں کو بھی رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty + thirteen =